جمعہ کے روز نماز مغرب کی قراء ت
راوی:
وَعَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ مَا اُحْصِیْ مَا سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یَقْرَاُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَفِی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلَاۃَ الْفَجْرِ بِقُلْ یَااَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ وَقُلْ ھُوَ اﷲُ اَحَدٌ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَرَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اِلَّا اَنَّہُ لَمْ یَذْکُرْ َبعْدَ الْمَغْرِبْ۔
" اور حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں شمار نہیں کر سکتا کہ میں نے کتنی مرتبے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی مغرب کی نماز کے بعد اور فجر کی نماز سے پہلے دونوں سنتوں میں قل یا ایھا الکافرون اور قل ھو اللہ احد پڑھتے سنا ہے اس حدیث کو ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا مگر ان کی روایت میں " بعد المغرب" کے الفاظ نہیں ہیں۔"
تشریح
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی دونوں سنتوں اور فجر کی دونوں سنتوں میں قل یا ایھا الکافرون اور قل ھو اللہ احد دونوں سورتیں اتنی کثرت سے پڑھا کرتے تھے کہ میں ان کا شمار نہیں کر سکتا۔