مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 821

احکام الہیٰ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کی ایک مثال

راوی:

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَلنَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ اِذَا قَرَأَ سَبْحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی قَالَ سُبْحَانَ رَبِّی الْاَعْلٰی۔ (رواہ احمد بن حنبل و ابوداؤد)

" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ آقائے نا مدار صلی اللہ علیہ وسلم جب (کسی نماز میں) سبح اسم ربک الا علی پڑھا کرتے تھے تو سبحان ربی الاعلی کہتے تھے۔" (مسند احمد بن حنبل، سنن ابوداؤد)

تشریح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احکام الہٰی پر کس قدر عمل کرتے تھے؟ اس کا اندازہ اس حدیث سے ہوتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا بنیادی اصول یہی تھا کہ پروردگار عالم جو حکم دے فوراً اس کی اطاعت و فرمانبرداری کریں اور اس کے بعد اس حکم پر اپنے متبعین کو بھی عمل کرائیں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی نماز میں سورت اعلیٰ پڑھا کرتے تھے چونکہ اس سورت کے ابتدائی الفاظ سبح اسم ربک الاعلی کا مطلب ہے کہ " اپنے پروردگار کی پاکی بیان کرو جو بلند مرتبہ ہے" اس لئے آپ اس حکم کی بجا آواری یہ کہہ کر کیا کرتے تھے کہ سبحان ربی الاعلی میں اپنے پروردگار کی پاکی بیان کرتا ہوں جو بلند مرتبہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں