مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 829

حضرت عثمان نماز فجر میں سورت یوسف کثرت سے پڑھتے تھے

راوی:

وَعَنْ عَبْدِا ﷲِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ قَرَأَرَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فِی صَلَاۃِ الْمَغْرِبِ بِحٰم ا لدُّخَانِ رَوَاہُ النَّسَائِیُّ مُرْسَلًا۔

" اور حضرت عبدا اللہ ابن عتبہ ابن سعود (تابعی) فرماتے ہیں کہ آقائے نا مدار صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں سورت حم دخان پڑھی ہے اس روایت کو نسائی نے مرسلاً نقل کیا ہے (کیونکہ عبدا اللہ ابن عتبہ تابعی ہیں)۔"

تشریح
یہاں دونوں ہی احتمال ہیں کہ یا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی دونوں رکعتوں میں حم دخان پوری سورت پڑھی یا پھر یہ کہ اس کا کچھ حصہ تھوڑا تھوڑا کر کے دونوں رکعتوں میں پڑھا۔ وا اللہ اعلم

یہ حدیث شیئر کریں