صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 550

نماز فجر کی فضلیت کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , اسمعیل , قیس , جریر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ لِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَظَرَ إِلَی الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ فَقَالَ أَمَا إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ کَمَا تَرَوْنَ هَذَا لَا تُضَامُّونَ أَوْ لَا تُضَاهُونَ فِي رُؤْيَتِهِ فَإِنْ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَی صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا فَافْعَلُوا ثُمَّ قَالَ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا قَالَ أَبُوْعَبْدِ اللهِ زَادَ ابْنُ شِهَابٍ عَنْ اِسْمَعِيْلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِبْرٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ عَبَاناً

مسدد، یحیی، اسماعیل، قیس، جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ شب بدر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ نے چاند کی طرف نظر فرمائی اور فرمایا سنو عنقریب تم لوگ اپنے پروردگار کو بے شک شبہ اسی طرح دیکھو گے جس طرح اس وقت اس چودہویں رات کے چاند کو دیکھ رہے ہو لہٰذاٰ اگر تم یہ کر سکو کہ طلوع آفتاب سے قبل کی نماز پر (شیطان سے) مغلوب نہ ہو تو کرو پھر آپ نے فرمایا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا امام بخاری کہتے ہیں کہ ابن شہاب نے اسماعیل سے انہوں نے قیس سے انہوں نے جریر سے اتنے الفاظ زیادہ روایت کئے ہیں کہ عنقریب تم اپنے پروردگار کو علانیہ دیکھو گے۔

Narrated Jarir bin 'Abdullah: We were with the Prophet on a full moon night. He looked at the moon and said, "You will certainly see your Lord as you see this moon, and there will be no trouble in seeing Him. So if you can avoid missing (through sleep, business, etc.) a prayer before the rising of the sun (Fajr) and before its setting ('Asr) you must do so. He (the Prophet) then recited the following verse:
And celebrate the praises Of Your Lord before The rising of the sun And before (its) setting." (50.39)

یہ حدیث شیئر کریں