صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 559

فجر کے بعد آفتاب بلند ہونے تک نماز پڑھنے کا بیان

راوی: حفص بن عمرو , ہشام , قتادہ , ابوالعالیہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّی تَشْرُقَ الشَّمْسُ وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ

حفص بن عمرو، ہشام، قتادہ، ابوالعالیہ، ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ میرے سامنے چند پسندیدہ لوگوں نے کہ ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ میرے نزدیک عمر تھے یہ بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز کے بعد آفتاب نکلنے سے پہلے اور عصر کے بعد غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھنے کو منع فرمایا ہے۔

Narrated 'Umar: "The Prophet forbade praying after the Fajr prayer till the sun rises and after the 'Asr prayer till the sun sets."

یہ حدیث شیئر کریں