صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 561

فجر کے بعد آفتاب بلند ہونے تک نماز پڑھنے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی بن سعید , ہشام , عروہ , ابن عمر ,

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحَرَّوْا بِصَلَاتِکُمْ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوبَهَا وَقَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلَاةَ حَتَّی تَرْتَفِعَ وَإِذَا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلَاةَ حَتَّی تَغِيبَ تَابَعَهُ عَبْدَةُ

مسدد، یحیی بن سعید، ہشام، عروہ، ابن عمر روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنی نمازیں طلوع آفتاب کے وقت نہ پڑھو اور نہ غروب آفتاب کے وقت، عروہ کہتے ہیں مجھ سے ابن عمر نے یہ بھی کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب آفتاب کا کنارہ نکل آئے تو آفتاب بلند ہونے تک نماز موقوف کردواور جب آفتاب کا کنارہ چھپ جائے ، تو جب تک پورا نہ چھپ جائے اس وقت تک نماز موقوف کر دو عبدہ نے اس تابع حدیث روایت کی ہے۔

Narrated Hisham's father: Ibn 'Umar said, "Allah's Apostle said, 'do not pray at the time of sunrise and at the time of sunset.' “Ibn 'Umar said, "Allah's Apostle said, 'If the edge of the sun appears (above the horizon) delay the prayer till it becomes high, and if the edge of the sun disappears, delay the prayer till it sets (disappears completely).' "

یہ حدیث شیئر کریں