مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 845

رکوع و سجود کی تسبیحات

راوی:

وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قُمْتُ مَعَ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فَلَمَّا رَکَعَ مَکَثَ قَدْرَ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ وَیَقُوْلُ فِی رُکُوْعِہٖ سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَاءِ وَ الْعَظْمَۃِ۔ (رواہ النسائی )

" اور حضرت عوف ابن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھی چنانچہ جب آپ رکوع میں گئے تو سورت بقرہ " پڑھنے کے) بقدر ٹھہرے اور (رکوع میں) یہ کہتے جاتے تھے۔" قہر و باد شاہت اور بڑائی و بزرگی کا ملک (خدا) پاک ہے۔" (سنن نسائی)

تشریح
یہ فرض نماز کا ذکر نہیں ہے بلکہ بعض حضرات کے قول کے مطابق یہ تہجد کی نماز تھی اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ یہ نماز کسوف تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں