صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 565

غروب افتاب سے پہلے کا قصد نہ کرے

راوی: محمد بن ابان , غندر , شعبہ , ابوالتیاح , حمران بن اباب , معاویہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ يُحَدِّثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ إِنَّکُمْ لَتُصَلُّونَ صَلَاةً لَقَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا رَأَيْنَاهُ يُصَلِّيهَا وَلَقَدْ نَهَی عَنْهُمَا يَعْنِي الرَّکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ

محمد بن ابان، غندر، شعبہ، ابوالتیاح، حمران بن اباب، معاویہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا اے لوگو! تم ایک ایسی نماز پڑھتے ہو جو کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اٹھا نے کے باوجود آپ کو اسے پڑھتے نہیں دیکھا اور یقینا آپ نے اس سے ممانعت فرمائی یعنی عصر کے بعد دو رکعتیں۔

Narrated Muawiya: You offer a prayer which I did not see being offered by Allah's Apostle when we were in his company and he certainly had forbidden it (i.e. two Rakat after the Asr prayer).

یہ حدیث شیئر کریں