صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 567

اس شخص کا بیان جس نے صرف عصر اور فجر کے فرض کے بعد نماز کو مکروہ سمجھا ہے اس کو عمر اور ابن عمر اور ابوسعید اور ابوہریرہ سے روایت کیا ہے

راوی: ابو النعمان , حماد بن زید , ایوب , نافع ابن عمر ,

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أُصَلِّي کَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يُصَلُّونَ لَا أَنْهَی أَحَدًا يُصَلِّي بِلَيْلٍ وَلَا نَهَارٍ مَا شَائَ غَيْرَ أَنْ لَا تَحَرَّوْا طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوبَهَا

ابو النعمان، حماد بن زید، ایوب، نافع ابن عمر روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ جیسے میں نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اسی طرح میں ادا کرتا ہوں کہ میں کسی کو منع نہیں کرتا کہ وہ دن جس حصہ میں جس قدر چاہے نمازپڑھے، البتہ یہ ضرور کہتا ہوں کہ طلوع آفتاب کے وقت نماز پڑھنے کا قصد نہ کرو اور نہ غروب آفتاب کے وقت اس کا قصد کرو۔

Narrated Ibn 'Umar: I pray as I saw my companions praying. I do not forbid praying at any time during the day or night except at sunset and sunrise.

یہ حدیث شیئر کریں