اس شخص کا بیان جو وقت گزرنے کے بعد لوگوں کو جماعت سے نماز پڑھائے
راوی: معاذ بن فضالہ , ہشام , یحیی , ابوسلمہ , جابر بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ جَائَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ بَعْدَ مَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ فَجَعَلَ يَسُبُّ کُفَّارَ قُرَيْشٍ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا کِدْتُ أُصَلِّي الْعَصْرَ حَتَّی کَادَتْ الشَّمْسُ تَغْرُبُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُهَا فَقُمْنَا إِلَی بُطْحَانَ فَتَوَضَّأَ لِلصَّلَاةِ وَتَوَضَّأْنَا لَهَا فَصَلَّی الْعَصْرَ بَعْدَ مَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی بَعْدَهَا الْمَغْرِبَ
معاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی، ابوسلمہ، جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ غزوہ خندق میں آفتاب غروب ہونے کے بعد حضرت عمر قریش کو برا بھلا کہتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگے کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے عصر کی نماز ابھی تک نہیں پڑھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا و اللہ میں نے بھی عصر کی نماز نہیں پڑھی پھر ہم سب مقام بطحان کی طرف متوجہ ہوئے آپ نے اور ہم سب نے بھی نماز کے لئے وضو کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آفتاب غروب ہو جانے کے بعد پہلے عصر کی نماز پڑھی اس کے بعد مغرب کی ادا کی۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah: On the day of Al-Khandaq (the battle of trench.) 'Umar bin Al-Khattab came cursing the disbelievers of Quraish after the sun had set and said, "O Allah's Apostle I could not offer the 'Asr prayer till the sun had set." The Prophet said, "By Allah! I, too, have not prayed." So we turned towards Buthan, and the Prophet performed ablution and we too performed ablution and offered the 'Asr prayer after the sun had set, and then he offered the Maghrib prayer.