اس شخص کا بیان جو کسی نماز کو بھول جائے تو جس وقت یاد آئے پڑھ لے اور صرف اسی نماز کا اعادہ کرے ابراہیم نے کہا ہے کہ جو شخص ایک نماز ترک کر دے اور بیس برس تک اس کو ادا نہ کرے تب بھی وہ صرف اسی نماز کا اعادہ کرے گا
راوی: ابو نعیم , موسیٰ بن اسمعیل , ہمام , قتادہ , انس ابن مالک ,
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّ إِذَا ذَکَرَهَا لَا کَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذَلِکَ وَأَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِکْرِي قَالَ مُوسَی قَالَ هَمَّامٌ سَمِعْتُهُ يَقُولُ بَعْدُ وَأَقِمْ الصَّلَاةَ للذِّکْرَی قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَ حَبَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
ابو نعیم، موسیٰ بن اسماعیل، ہمام، قتادہ، انس بن مالک، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جو شخص کسی نماز کو بھول جائے تو اسے چاہئے کہ جب یاد آئے تو پڑھ لے اس کا کفارہ یہی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری یاد کے لئے نماز قائم کرو اور حبان نے کہا کہ ہم سے ہمام نے ان سے قتادہ نے اور ان سے انس نے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کیا۔
Narrated Anas: The Prophet said, "If anyone forgets a prayer he should pray that prayer when he remembers it. There is no expiation except to pray the same." Then he recited: "Establish prayer for my (i.e. Allah's) remembrance." (20.14).