مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 865

دونوں سجدوں کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا

راوی:

وَعَنْ حُذَیْفَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ رَبِّ اغْفِرْلِی۔ (رواہ النسائی والدارمی)

" اور حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے کہ رب اغفرلی اے میرے پروردگار مجھے بخش دے ۔" (سنن نسائی ، دارمی)

تشریح
اس روایت کو ابن ماجہ نے بھی نقل کیا ہے مگر ان کی روایت میں یہ دعائیہ کلمات تین مرتبہ مذکور ہیں یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا تین مرتبہ پڑھتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں