مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 870

تشہد کا بیان

راوی:

شہادت کے معنی گواہی دینا اور ایسی سچی خبر دینا کہ اس میں دل و زبان کے ساتھ ہو یعنی جو خبر زبان سے دی جائے وہی دل میں بھی ہو۔ " تشہد" کہتے ہیں گواہ ہونے کو اور اس علم کے اظہار کرنے کو جو دل میں ہے۔
اصطلاح شریعت میں تشہد اشھد ان لا الہ الا اللہ واشد ان محمدا رسول اللہ کو اور اس ذکر کو جو قعدہ نماز میں پڑھا جاتا ہے کہتے ہیں۔ گویا التحیات کو تشہد اسی لئے کہا گیا ہے کہ اس میں شہادتین کا کلمہ بھی پڑھا جاتا ہے

یہ حدیث شیئر کریں