مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 888

درود بھیجنے کی فضیلت

راوی:

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اَوْلَی النَّاسَ بِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُ ھُمْ عَلَیَّ صَلَاۃً۔ (رواہ الترمذی)

" اور حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر اکثر درود پڑھنے والے ہیں۔" (جامع ترمذی )

تشریح
ابن حبان رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس حدیث کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ خوشخبری عظمی محدثین کرام پر زیادہ صادق آتی ہے چونکہ کوئی جماعت محدثین سے زیادہ دورد نہیں بھیجتی اس لئے قیامت کے دن تمام لوگوں میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب یہی مقدس طبقہ ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں