نماز کے بعد امام مقتدیوں کی طرف منہ کر کے بیٹھے
راوی:
وَعَنْ سَمُرَۃ بْنِ جُنْدُبٍ صقَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا صَلّٰی صَلٰوۃً اَقْبَلَ عَلَےْنَا بِوَجْھِہٖ۔ (صحیح البخاری)
" اور حضرت سمرہ ابن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھ کر فارغ ہو جاتے تھے تو ہماری طرف اپنا مبارک منہ متوجہ کر کے بیٹھے تھے۔" (صحیح البخاری )
تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب جماعت ختم ہو جاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو لیتے تھے تو اپنا روئے اقدس مقتدیوں کی طرف متوجہ کر کے بیٹھ جاتے تھے۔