مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 917

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد اکثر بائیں جانب پھر کر بیٹھتے تھے

راوی:

وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ کَانَ اَکْثَرُ اِنْصِرَافِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم مِنْ صَلَا تِہٖ اِلٰی شِقِّہِ الْاَ یْسٰرِ اِلٰی حُجْرَتِہٖ۔ (رواہ فی شرح االسنۃ)

" اور حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد اکثر بائیں جانب اپنے حجرے کی طرف پھر جاتے تھے۔" (شرح السنۃ)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک کا دروازہ مسجد میں بائیں محراب کی طرف تھا ۔ اس لئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو جاتے تھے تو اکثر و بیشتر بائیں جانب پھرتے تھے اور اپنے حجرے میں تشریف لے جاتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں