صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 636

جب نماز کی تکبیر ہوجائے تو سوائے نماز کے اور کوئی نماز نہیں

راوی: عبدالعزیز بن عبداللہ , ابراہیم بن سعد , سعد , حفص بن عاصم , مالک بن بحنیہ , ح , عبدالرحمن بن اسد , شعبہ , سعد بن ابراہیم , حفص بن عاصم , عبداللہ بن مالک بن بحینہ ,

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِکٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ ح قَالَ و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُذ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ الْأَزْدِ يُقَالُ لَهُ مَالِکُ ابْنُ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا وَقَدْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَاثَ بِهِ النَّاسُ وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا الصُّبْحَ أَرْبَعًا تَابَعَهُ غُنْدَرٌ وَمُعَاذٌ عَنْ شُعْبَةَ فِي مَالِکٍ وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ وَقَالَ حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا سَعْدٌ عَنْ حَفْصٍ عَنْ مَالِکٍ

عبدالعزیز بن عبداللہ ، ابراہیم بن سعد، سعد، حفص بن عاصم، مالک بن بحنیہ، ح ، عبدالرحمن بن اسد، شعبہ، سعد بن ابراہیم، حفص بن عاصم، عبداللہ بن مالک بن بحینہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دو رکعت نماز پڑھتے دیکھا حالانکہ نماز کی اقامت ہوچکی تھی تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو لوگ آپ کے گرد جمع ہوگئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ صبح کی چار رکعتیں ہیں کیا صبح کی چار رکعتیں ہیں اور مالک کی حدیث میں غندر اور معاذ نے شعبہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور ابن اسحاق نے سعد حفص عبداللہ بن نحینہ سے روایت کیا اور حماد نے کہا کہ ہم سے سعد نے حفص سے انہوں نے مالک سے روایت کیا۔

Narrated Malik Ibn Buhaina: Allah's Apostle passed by a man praying two Rakat after the Iqama (had been pronounced). When Allah's Apostle completed the prayer, the people gathered around him (the Prophet) or that man and Allah's Apostle said to him (protesting), Are there four Rakat in Fajr prayer? Are there four Rakat in Fajr prayer?"

یہ حدیث شیئر کریں