کیا امام جس قدر لوگ موجود ہیں ان ہی کے ساتھ نماز پڑھ لے اور کیا جمعہ کے دن بارش میں بھی خطبہ پڑھے یا نہیں
راوی: مسلم , ہشام , یحٰیی , ابوسلمہ ,
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَقَالَ جَائَتْ سَحَابَةٌ فَمَطَرَتْ حَتَّی سَالَ السَّقْفُ وَکَانَ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِي الْمَائِ وَالطِّينِ حَتَّی رَأَيْتُ أَثَرَ الطِّينِ فِي جَبْهَتِهِ
مسلم، ہشام، یحیی، ابوسلمہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ابر آیا اور وہ برسنے لگا یہاں تک کہ چھت ٹپکنے لگی اور چھت اس وقت تک کھجور کی شاخوں سے (پٹی ہوئی) تھی پھر نماز کی اقامت ہوئی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ پانی اور مٹی میں سجدہ کرتے تھے یہاں تک کہ مٹی کا اثر میں نے آپ کی پیشانی میں دیکھا۔
Narrated Abu Sa'id Al-Khudri: A cloud came and it rained till the roof started leaking and in those days the roof used to be of the branches of date-palms. Iqama was pronounced and I saw Allah's Apostles prostrating in water and mud and even I saw the mark of mud on his forehead.