مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 927

فرض کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹھنے کی مقدار

راوی:

وَعَنْ ثَوْبَانَص قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلٰوتِہِ اسْتَغْفَرَ ثَلٰثًا وَّقَالَ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ ےَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔ (صحیح مسلم)

" اور حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم جو اپنی نماز سے فارغ ہو لیتے تو (پہلے) تین مرتبہ استغفار کرتے اور (پھر) یہ دعا پڑھتے اللھم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذا الجلال و الاکرام۔ " (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیر لیتے تھے تو پہلے تین مرتبہ استغفار کرتے یعنی استغفر اللہ تین مرتبہ کہتے اس کے بعد مذکورہ بالا دعا پڑھتے۔
بعض روایتوں میں مذکور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم استغفار کے لئے تین مرتبہ اس طرح کہتے تھے استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ۔

یہ حدیث شیئر کریں