صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 644

اگر کھانا آجائے اور نماز کی اقامت ہوجائے ابن عمر پہلے کھا لیتے تھے اور ابوالدردا کا قول ہے کہ آدمی کے عقل مند ہونے کی علامت یہ ہے کہ پہلے اپنی ضرورت کو پورا کرے تاکہ نماز کی طرف اطمینان قلب کے ساتھ متوجہ ہو

راوی: مسدد , یحیی , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا وُضِعَ الْعَشَائُ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَئُوا بِالْعَشَائِ

مسدد، یحیی ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا جب کھانا سامنے رکھ دیا جائے اور نماز کی اقامت ہو تو پہلے کھانا کھالو۔ لیث، عقیل، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کھانا سامنے رکھ دیا جائے تو مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے کھانا کھا لو اور اپنے کھانے میں عجلت نہ کرو۔

Narrated 'Aisha: The Prophet said, "If supper is served, and Iqama is pronounced one should start with the supper." Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle said, "If the supper is served start having it before praying the Maghrib prayer and do not be hasty in finishing it."

یہ حدیث شیئر کریں