صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 649

اس شخص کا بیان جو لوگوں کو صرف اس لئے نماز پڑھائے کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ان کی سنت سکھائے

راوی: موسی ابن اسمعیل , ذہیب , ایوب , ابوقلابہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَائَنَا مَالِکُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ فِي مَسْجِدِنَا هَذَا فَقَالَ إِنِّي لَأُصَلِّي بِکُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ أُصَلِّي کَيْفَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ کَيْفَ کَانَ يُصَلِّي قَالَ مِثْلَ شَيْخِنَا هَذَا قَالَ وَکَانَ الشَّيْخُ يَجْلِسُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ قَبْلَ أَنْ يَنْهَضَ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی

موسی ابن اسماعیل، ذہیب، ایوب، ابوقلابہ روایت کرتے ہیں کہ ہمارے پاس مالک بن حویرث ہماری اسی مسجد میں آئے اور انہوں نے کہا کہ میں تمہارے سامنے نماز پڑھتا ہوں میرا مقصود نماز پڑھنا نہیں ہے بلکہ جس طرح میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اسی طرح تمہارے دکھانے کو پڑھتا ہوں ایوب کہتے ہیں کہ میں نے ابوقلابہ سے کہا کہ وہ کس طرح نماز پڑھتے تھے وہ بولے کہ ہمارے اس شیخ کی مثل اور شیخ کی عادت تھی کہ پہلی رکعت میں جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تھے تو کھڑے ہونے سے پہلے بیٹھ جاتے تھے۔

Narrated Aiyub: Abu Qilaba said, "Malik bin Huwairith came to this Mosque of ours and said, 'I pray in front of you and my aim is not to lead the prayer but to show you the way in which the Prophet used to pray.' “I asked Abu Qilaba,"How did he use to pray?' “He replied, "(The Prophet used to pray) like this Sheikh of ours and the Sheikh used to sit for a while after the prostration, before getting up after the first Rak'a.”

یہ حدیث شیئر کریں