کسی عذر کی بنا پر مقتدی کا امام کے پہلو میں کھڑے ہونے کا بیان
راوی: زکریا بن یحیی , ابن نمیر , ہشام , عروہ , عروہ , عائشہ ,
حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَکْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي مَرَضِهِ فَکَانَ يُصَلِّي بِهِمْ قَالَ عُرْوَةُ فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ فَإِذَا أَبُو بَکْرٍ يَؤُمُّ النَّاسَ فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَکْرٍ اسْتَأْخَرَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ أَنْ کَمَا أَنْتَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِذَائَ أَبِي بَکْرٍ إِلَی جَنْبِهِ فَکَانَ أَبُو بَکْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ أَبِي بَکْرٍ
زکریا بن یحیی، ابن نمیر، ہشام، عروہ، عروہ، حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری میں ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں چنانچہ وہ لوگوں کو نماز پڑھانے لگے عروہ راوی حدیث کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جسم میں مرض کی کچھ خفت دیکھی تو باہر تشریف لائے اس وقت ابوبکر لوگوں کے امام تھے لیکن جب ابوبکر نے آپ کو دیکھا تو پیچھے ہٹنا چاہا آپ نے انہیں اشارہ فرمایا کہ تم اسی طرح رہو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر کے برابر ان کے پہلو میں کھڑے ہو گئے پس ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی اقتدا کرتے تھے اور لوگ ابوبکر کی نماز کی اقتدا کرتے تھے۔
Narrated 'Urwa's father: 'Aisha said, "Allah's Apostle ordered Abu Bakr to lead the people in the prayer during his illness and so he led them in prayer." 'Urwa, a sub narrator, added, "Allah's Apostle felt a bit relieved and came out and Abu Bakr was leading the people. When Abu Bakr saw the Prophet he retreated but the Prophet beckoned him to remain there. Allah's Apostle sat beside Abu Bakr. Abu Bakr was following the prayer of Allah's Apostle and the people were following the prayer of Abu Bakr."