صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 662

جو لوگ امام کے پیچھے ہیں وہ کب سجدہ کریں اور انس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ جب امام سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو

راوی: مسدد , یحیی بن سعید , سفیان , ابواسحق , عبداللہ بن یزید

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنِي الْبَرَائُ وَهُوَ غَيْرُ کَذُوبٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّی يَقَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاجِدًا ثُمَّ نَقَعُ سُجُودًا بَعْدَهُ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ نَحْوَهُ

مسدد، یحیی بن سعید، سفیان، ابواسحاق ، عبداللہ بن یزید روایت کرتے ہیں کہ مجھ سے براء بن عازب نے بیان کیا اور وہ سچے تھے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے تو ہم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ اس وقت تک نہ جھکاتا جب تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں نہ چلے جاتے آپ کے بعد ہم لوگ سجدے میں جاتے ہم سے یہ حدیث ابونعیم نے بھی اسی سند سے بیان کی ہے۔

Narrated Al-Bara: (And he was not a liar) When Allah's Apostle said, "Sami a-l-lahu Liman hamida " none of us bent his back (for prostrations) till the Prophet prostrated and then we would prostrate after him.

یہ حدیث شیئر کریں