جب دو نمازی ہوں تو مقتدی امام کے دائیں طرف اس کے برابر کھڑا ہے
راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , حکم , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَائَ ثُمَّ جَائَ فَصَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ نَامَ ثُمَّ قَامَ فَجِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّی خَمْسَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ نَامَ حَتَّی سَمِعْتُ غَطِيطَهُ أَوْ قَالَ خَطِيطَهُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ
سلیمان بن حرب، شعبہ، حکم، سعید بن جبیر، ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ میں اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں ایک شب رہا تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز مسجد سے پڑھ کر تشریف لائے اور چار رکعتیں آپ نے پڑھیں پھر سو رہے اس کے بعد اٹھے اور نماز پڑھنے کھڑے ہوئے تو میں آیا اور آپ کے بائیں کھڑا ہو گیا آپ نے مجھے اپنی داہنی جانب کر لیا پھر آپ نے پانچ رکعتیں پڑھیں پھر دو رکعتیں پڑھیں اس کے بعد آپ سو رہے یہاں تک کہ میں نے آپ کے خر اٹے کی آواز سنی اس کے بعد آپ نماز فجر کے لئے باہر تشریف لے گئے۔
Narrated Ibn 'Abbas: Once I passed the night in the house of my aunt Maimuna. Allah's Apostle offered the 'Isha' prayer and then came to the house and offered four Rakat and slept. Later on, he woke up and stood for the prayer and I stood on his left side. He drew me to his right and prayed five Rakat and then two. He then slept till I heard him snoring (or heard his breath sounds). Afterwards he went out for the Morning Prayer.