قیام میں امام کے تخفیف کرنے اور رکوع وسجود کے پورا کرنے کا بیان
راوی: احمد بن یونس , زہیر , اسمعیل قیس ابومسعود
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ سَمِعْتُ قَيْسًا قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَتَأَخَّرُ عَنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ مِنْ أَجْلِ فُلَانٍ مِمَّا يُطِيلُ بِنَا فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَوْعِظَةٍ أَشَدَّ غَضَبًا مِنْهُ يَوْمَئِذٍ ثُمَّ قَالَ إِنَّ مِنْکُمْ مُنَفِّرِينَ فَأَيُّکُمْ مَا صَلَّی بِالنَّاسِ فَلْيَتَجَوَّزْ فَإِنَّ فِيهِمْ الضَّعِيفَ وَالْکَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ
احمد بن یونس، زہیر، اسماعیل ، قیس ، ابومسعود روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی قسم میں صبح کی نماز سے صرف فلاں شخص کے باعث رہ جاتا ہوں کیونکہ وہ نماز میں طول دیتا ہے پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی نصیحت کے وقت اس دن سے زیادہ غضبناک نہیں دیکھا اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ تم میں کچھ لوگ آدمیوں کو عبادت سے نفرت دلاتے ہیں لہذا جو شخص تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے سو اس کو ہلکی نماز پڑھانا چاہئے کیونکہ مقتدیوں میں ضعیف اور بوڑھے اور صاحب حاجت سب ہی قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔
Narrated Abu Mas'ud: A man came and said, "O Allah's Apostle! By Allah, I keep away from the Morning Prayer only because so and so prolongs the prayer when he leads us in it." The narrator said, "I never saw Allah's Apostle more furious in giving advice than he was at that time. He then said, "Some of you make people dislike good deeds (the prayer). So whoever among you leads the people in prayer should shorten it because among them are the weak, the old and the needy."