صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 691

صفوں کو برابر کرتے وقت امام کا لوگوں کی طرف متوجہ ہونے کا بیان

راوی: احمد بن ابی رجاء , معاویہ بن عمر و , زائدہ بن قدامہ , حمید طویل , انس بن مالک تعالیٰ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَائٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ فَقَالَ أَقِيمُوا صُفُوفَکُمْ وَتَرَاصُّوا فَإِنِّي أَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَهْرِي

احمد بن ابی رجاء، معاویہ بن عمر و، زائدہ بن قدامہ، حمید طویل، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز قائم کی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا منہ ہماری طرف کرکے فرمایا کہ تم لوگ اپنی صفوں کو درست کر لو، اور مل کر کھڑے ہو اس لئے کہ میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں

Narrated Anas bin Malik: Once the Iqama was pronounced and Allah's Apostle faced us and said, "straighten your rows and stand closer together, for I see you from behind my back.'

یہ حدیث شیئر کریں