مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 973

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک واقعہ

راوی:

عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم خَرَجَ اِلَی الصَّلَاۃِ فَلَمَّا کَبَّرَ اِنْصَرَفَ وَاَوْمَأَ اِلَیْھِمْ اَنْ کَمَا کُنْتُمْ ثُمَّ خَرَجَ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ جَاءَ وَرَأسُہُ یَقْطُرُ فَصَلّٰی بِھِمْ فَلَمَّا صَلّٰی قَالَ اِنِّی کُنْتُ جُنُبًا فَنَسِیْتُ اَنْ اَغْتَسِلَ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَرَوَی مَالِکٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ یَسَارٍمُرْسَلًا۔

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (ایک دن) سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے (مسجد میں ) تشریف لائے۔ جب تکبیر کہنے کا ارادہ کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیچھے مڑے اور صحابہ کرام کو یہ اشارہ کر کے کہ تم اپنی اپنی جگہ کھڑے رہو، مسجد سے باہر نکلے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا اور اس حال میں واپس تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوگئے تو فرمایا کہ " مجھے غسل کی حاجت تھی مگر میں غسل کرنا بھول گیا تھا۔" (مسند احمد بن حنبل) امام مالک نے بھی اس حدیث کو عطاء ابن یسار سے بطریق ارسال نقل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں