مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 974

سجدے کی جگہ کو گرمی سے بچانے کے لئے حضرت جابر کا طریقہ

راوی:

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ کُنْتُ اُصَلِّی الظُّھْر مَعَ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فَاٰخُذُ قَبْضَۃً مِنَ الْحَصٰی لِتَبْرُدَ فِیْ کَفِّی اَضَعُھَا لِجَبْھَتِیْ اَسْجُدُ عَلَیْھَا لِشِدَّۃِ الْحَرِّ۔ (رواہ ابوداؤد وروی النسائی نحوہ)

" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ظہر کی نماز سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ پڑھا کرتا تھا اور ایک مٹھی میں کنکریاں لے لیتا تھا کہ وہ میرے ہاتھ میں ٹھنڈی ہو جائیں۔ چنانچہ (سجدے کی جگہ کی) شدت گرمی سے بچنے کی خاطر میں ان کنکریوں کو سجدے کے وقت اپنی پیشانی کے نیچے رکھ لیتا تھا۔ (ابوداؤد، سنن نسائی )

تشریح
اس حدیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نماز میں اس قدر فعل اختیار کرنا معاف ہے اور اتنا فعل کثیر بھی نہیں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں