صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 713

نماز میں خشوع کا بیان

راوی: محمد بن بشار , غندہ , شعبہ , قتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَقِيمُوا الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ فَوَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَاکُمْ مِنْ بَعْدِي وَرُبَّمَا قَالَ مِنْ بَعْدِ ظَهْرِي إِذَا رَکَعْتُمْ وَسَجَدْتُمْ

محمد بن بشار، غندہ، شعبہ، قتادہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: رکوع اور سجدوں کو درست طریقہ پر کیا کرو (اس لئے) کہ جب تم رکوع سجدہ کرتے ہو تو میں پشت کی طرف سے بھی اسی طرح دیکھتا ہوں جیسے سامنے دیکھا جاتا ہے۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, "Perform the bowing and the prostrations properly. By Allah, I see you from behind me (or from behind my back) when you bow or prostrate."

یہ حدیث شیئر کریں