صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 719

نماز میں امام کی طرف نظر اٹھانے کا بیان اور حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسوف کے بارے میں فرمایا کہ میں نے جہنم کو دیکھا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو دبا رہا ہے۔جب تم نے دیکھا کہ میں پیچھے ہٹا تھا۔

راوی: اسمعیل , مالک زید بن اسلم , عطا بن یسار , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَسَفَتْ الشَّمْسُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْنَاکَ تَنَاوَلْتَ شَيْئًا فِي مَقَامِکَ ثُمَّ رَأَيْنَاکَ تَکَعْکَعْتَ قَالَ إِنِّي أُرِيتُ الْجَنَّةَ فَتَنَاوَلْتُ مِنْهَا عُنْقُودًا وَلَوْ أَخَذْتُهُ لَأَکَلْتُمْ مِنْهُ مَا بَقِيَتْ الدُّنْيَا

اسمعیل، مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ زید بن اسلم، عطا بن یسار، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں آفتاب میں گہن پڑا تو آپ نے نماز کسوف پڑھی، صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا کہ ہم نے آپ کو دیکھا کہ کوئی چیز آپ نے اپنی جگہ پر (کھڑے ہو کر) لی تھی پھر ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ پیچھے ہٹے، آپ نے فرمایا کہ میں نے جنت کو دیکھا تو اس سے ایک خوشہ میں نے لینا چاہا، اگر میں اس کو لے لیتا تو تم اس میں سے کھایا کرتے جب تک کہ دنیا باقی رہتی۔

Narrated 'Abdullah bin 'Abbas: Once solar eclipse occurred during the lifetime of Allah's Apostle. He offered the eclipse prayer. His companions asked, "O Allah's Apostle! We saw you trying to take something while standing at your place and then we saw you retreating." The Prophet said, "I was shown Paradise and wanted to have a bunch of fruit from it. Had I taken it, you would have eaten from it as long as the world remains."

یہ حدیث شیئر کریں