صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 723

نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کا بیان۔

راوی: قتیبہ , سفیان , زہری , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَقَالَ شَغَلَتْنِي أَعْلَامُ هَذِهِ اذْهَبُوا بِهَا إِلَی أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةٍ

قتیبہ، سفیان، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز اون کے کپڑے میں نماز پڑھی، جس میں نقش بنے ہوئے تھے، نماز سے فارغ ہو کر آپ نے فرمایا کہ مجھے اس کپڑے کے نقوش نے اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ اسے ابوجہم (تاجر) کے پاس (جس کے ہاں سے وہ کپڑا آیا تھا) لے جاؤ اور مجھے انبجانیہ لادو۔

Narrated 'Aisha: Once the Prophet prayed on a Khamisa with marks on it and said, "The marks on it diverted my attention, take this Khamisa to Abu Jahm and bring an Inbijaniya (from him.)"

یہ حدیث شیئر کریں