صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 492

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اس بات کو پسند کرنا کہ میں(قیامت کے دن) اپنی امت کے لئے شفاعت کی دعا سنبھال کر رکھوں

راوی: قتیبہ بن سعید , جریر , عمارہ بن قعقاع , ابوزرعہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ وَهُوَ ابْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِکُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ يَدْعُو بِهَا فَيُسْتَجَابُ لَهُ فَيُؤْتَاهَا وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ

قتیبہ بن سعید، جریر، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کے لئے ایک دعا ہوتی ہے جو ضرور قبول کی جاتی ہے جب بھی وہ اپنی امت کیلئے اس دعا کو مانگتا ہے تو اسے وہ دیا جاتا ہے اور میں نے (اپنی دعا) قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے سنبھال رکھی ہے۔

Abu Huraira said: The Messenger of Allah (may peace be upon him) said: Every Messenger is endowed with a prayer which is granted and by which he would (pray to his Lord) and it would he granted for him. I have, however, reserved my prayer for the intercession of my Ummah on the Day of Resurrection.

یہ حدیث شیئر کریں