صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 824

ان روایتوں کا بیان کو کچے لہسن اور پیاز اور گندنا کے بارے میں بیان کی گئی ہیں، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے بھوک کے مارے یا بغیر بھوک کے لہسن یا پیاز کھایا وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے

راوی: ابومعمر , عبدالوارث , عبدالعزیز بن صہیب

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ مَا سَمِعْتَ نَبِيَّ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الثُّومِ فَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَکَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبْنَا أَوْ لَا يُصَلِّيَنَّ مَعَنَا

ابومعمر، عبدالوارث، عبدالعزیز بن صہیب روایت کرتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لہسن کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس کی نسبت یہ) فرمایا ہے کہ جو شخص یہ درخت کھائے وہ نہ ہمارے قریب آئے اور نہ ہمارے ساتھ نماز پڑھے

Narrated 'Abdul 'Aziz: A man asked Anas, "What did you hear from the Prophet about garlic?" He said, "The Prophet said, 'Whoever has eaten this plant should neither come near us nor pray with us."

یہ حدیث شیئر کریں