بچوں کے وضو کرنے کا بیان، اور ان پر غسل اور طہارت اور جماعت میں اور عیدین میں اور جنازوں میں حاضر ہونا کب واجب ہے؟ اور ان کی صفوں کا بیان
راوی: محمد بن مثنیٰ , غندر , شعبہ , سلیمان شیبانی , شعبی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيَّ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ مَرَّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَأَمَّهُمْ وَصَفُّوا عَلَيْهِ فَقُلْتُ يَا أَبَا عَمْرٍو مَنْ حَدَّثَکَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ
محمد بن مثنیٰ، غندر، شعبہ، سلیمان شیبانی، شعبی روایت کرتے ہیں کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک منبوذ کی قبر پر گیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کی امامت کی، اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صف باندھی (اور اس کی نماز پڑھی سلیمان کہتے ہیں) میں نے کہا کہ اے ابوعمر تم سے یہ کس نے بیان کیا انہوں نے کہا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے۔
Narrated Sulaiman Ash-Shaibam: I heard Ash-Sha'bi saying, "A person who was accompanying the Prophet passed by a grave that was separated from the other graves told me that the Prophet once led the people in the (funeral) prayer and the people had aligned behind him. I said, "O Aba 'Amr! Who told you about it?" He said, "Ibn Abbas."