صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 599

فطر تی خصلتوں کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , قتیبہ بن سعید , جعفر , یحیی , جعفر بن سلیمان , ابوعمران جونی , انس بن مالک

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ کِلَاهُمَا عَنْ جَعْفَرٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ وُقِّتَ لَنَا فِي قَصِّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَنَتْفِ الْإِبِطِ وَحَلْقِ الْعَانَةِ أَنْ لَا نَتْرُکَ أَکْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً

یحیی بن یحییٰ، قتیبہ بن سعید، جعفر، یحییٰ، جعفر بن سلیمان، ابوعمران جونی، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ہمارے لئے مونچھیں کتروانے، ناخن کاٹنے، بغلوں کے بال اکھیڑنے اور زیر ناف بال مونڈنے میں مدت مقرر کی گئی ہے کہ ہم چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑیں یعنی یہ زیادہ سے زیادہ مدت ہے وگر نہ بہتر اس عرصہ سے پہلے ہی ہے۔

Anas reported: A time limit has been prescribed for us for clipping the moustache, cutting the nails, plucking hair under the armpits, shaving the pubes, that it should not be neglected for more than forty nights.

یہ حدیث شیئر کریں