صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 620

قضائے حاجت کے بعد پانی کے ساتھ استنجا کرنے کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , غندر , شعبہ , محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , عطاء بن ابی میمونہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ وَغُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ الْخَلَائَ فَأَحْمِلُ أَنَا وَغُلَامٌ نَحْوِي إِدَاوَةً مِنْ مَائٍ وَعَنَزَةً فَيَسْتَنْجِي بِالْمَائِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، غندر، شعبہ، محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، عطاء بن ابی میمونہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قضائے حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تو میں اور میرے جیسا ایک اور نوجوان پانی کا برتن اور نیزہ اٹھاتے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی کے ساتھ استنجاء فرماتے۔

Anas b. Malik reported: When the Messenger of Allah (may peace be upon him) entered the privy, a servant and I used to carry a skin of water, and a pointed staff, and he would cleanse himself with water.

یہ حدیث شیئر کریں