جمعہ کی نماز کیلئے جانے کا بیان، اور اللہ بزرگ وبرترکاقول کہ ذکر الٰہی کی طرف دوڑو۔ اور بعض کا قول ہے کہ سعی سے مراد عمل کرنا اور چلنا ہے، اس کی دلیل ارشاد باری وسعٰی لھا سعیھا اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ اس وقت خرید و فروخت حرام ہے، عطاء کا قول ہے کہ تمام کام حرام ہیں، اور ابراہیم بن سعد سے نقل کیا کہ جب مذن جمعہ کے دن اذان دے اور کوئی مسافر ہو، تو اس پر جمعہ کی نماز کیلئے حاضر ہونا واجب ہے
راوی: عمرو بن علی , ابوقتیبہ , علی بن مبارک , یحیی بن ابی کثیر , عبداللہ بن ابی قتادہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو قُتَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي وَعَلَيْکُمْ السَّکِينَةُ
عمرو بن علی، ابوقتیبہ، علی بن مبارک، یحیی بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد ابوقتادہ سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک تم لوگ مجھے دیکھ نہ لو، اس وقت تک کھڑے نہ ہو اور تم اطمینان کو اپنے اوپر لازم کرلو۔
Narrated 'Abdullah bin Abi Qatada on the authority of his father: The Prophet (p.b.u.h) said, "Do not stand up (for prayer) unless you see me, and observe calmness and solemnity".