کھڑے ہو کر خطبہ دینے کا بیان۔ اور انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دے رہے تھے۔
راوی: عبیداللہ بن عمر قواریری , خالد بن حارث , عبیداللہ بن عمر , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ کَمَا تَفْعَلُونَ الْآنَ
عبیداللہ بن عمر قواریری، خالد بن حارث، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے تھے، پھر بیٹھتے، پھر کھڑے ہوتے تھے، جیسا کہ تم کرتے ہو۔
Narrated Ibn Umar: The Prophet (p.b.u.h) used to deliver the Khutba while standing and then he would sit, then stand again as you do now-a-days.