رکوع سے پہلے اور اس کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
راوی: مسدد , عبدالواحد , عاصم
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنْ الْقُنُوتِ فَقَالَ قَدْ کَانَ الْقُنُوتُ قُلْتُ قَبْلَ الرُّکُوعِ أَوْ بَعْدَهُ قَالَ قَبْلَهُ قَالَ فَإِنَّ فُلَانًا أَخْبَرَنِي عَنْکَ أَنَّکَ قُلْتَ بَعْدَ الرُّکُوعِ فَقَالَ کَذَبَ إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الرُّکُوعِ شَهْرًا أُرَاهُ کَانَ بَعَثَ قَوْمًا يُقَالُ لَهُمْ الْقُرَّائُ زُهَائَ سَبْعِينَ رَجُلًا إِلَی قَوْمٍ مِنْ الْمُشْرِکِينَ دُونَ أُولَئِکَ وَکَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدٌ فَقَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ
مسدد، عبدالواحد، عاصم بیان کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دعائے قنوت کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ دعائے قنوت پڑھی جاتی تھی، میں نے پوچھا رکوع سے پہلے یا اس کے بعد؟ انہوں نے کہا رکوع سے پہلے، عاصم نے کہا کہ فلاں نے مجھ سے آپ کے متعلق بیان کیا کہ آپ بعد رکوع کے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا وہ جھوٹا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کے بعد ایک مہینہ تک دعا قنوت پڑھی اور میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقریبا ستر آدمیوں کو جنہیں قرّاء کہا جاتا تھا مشرکوں کی طرف بھیجا تھا یہ لوگ ان کے سوا تھے جن پر آپ نے بددعا فرمائی تھی اور ان کے درمیان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا پھر (عہد شکنی کی بناء پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک دعائے قنوت پڑھی اور ان پر بددعا کی۔
Narrated 'Asim: I asked Anas bin Malik about the Qunut. Anas replied, "Definitely it was (recited)". I asked, "Before bowing or after it?" Anas replied, "Before bowing." I added, "So and so has told me that you had informed him that it had been after bowing." Anas said, "He told an untruth (i.e. "was mistaken," according to the Hijazi dialect). Allah's Apostle recited Qunut after bowing for a period of one month." Anas added, "The Prophet sent about seventy men (who knew the Quran by heart) towards the pagans (of Najd) who were less than they in number and there was a peace treaty between them and Allah's Apostles (but the Pagans broke the treaty and killed the seventy men). So Allah's Apostle recited Qunut for a period of one month asking Allah to punish them."