غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد وعورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
راوی: ہاورن بن سعید ایلی , ابن وہب , مخرمہ بن بکیر , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , عائشہ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُکَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ بَدَأَ بِيَمِينِهِ فَصَبَّ عَلَيْهَا مِنْ الْمَائِ فَغَسَلَهَا ثُمَّ صَبَّ الْمَائَ عَلَی الْأَذَی الَّذِي بِهِ بِيَمِينِهِ وَغَسَلَ عَنْهُ بِشِمَالِهِ حَتَّی إِذَا فَرَغَ مِنْ ذَلِکَ صَبَّ عَلَی رَأْسِهِ قَالَتْ عَائِشَةُ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ وَنَحْنُ جُنُبَانِ
ہ اور ن بن سعید ایلی، ابن وہب، مخرمہ بن بکیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب غسل فرماتے تو دائیں ہاتھ سے شروع کرتے اس پر پانی ڈال کر دھوتے پھر نجاست پر دائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر اس کو بائیں ہاتھ سے دھوتے یہاں تک کہ اس سے فارغ ہو کر اپنے سر پر پانی ڈالتے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت جنابت میں ایک ہی برتن سے غسل کر لیتے۔
Salama b. Abd al-Rahman narrated it on the authority of A'isha that when the Messenger of Allah (may peace be upon him) took a bath, he started from the right hand and poured water over it and washed it, and then poured water on the impurity with the right hand and washed it away with the help of the left hand, and after having removed it, he poured water on his head. A'isha said: I and the Messenger of Allah (may peace be upon him) took a bath from the same vessel, after sexual intercourse.