صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 743

غسل کرنے والی عورتوں کی میں ڈھیوں کے حکم کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شبیہ , عمرو ناقد , اسحاق بن ابراہیم , ابن ابی عمر , ابن عیینہ , اسحق , سفیان , ایوب بن موسی , سعید بن ابی سعید مقبری , ام سلمہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ کُلُّهُمْ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي فَأَنْقُضُهُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ قَالَ لَا إِنَّمَا يَکْفِيکِ أَنْ تَحْثِيَ عَلَی رَأْسِکِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ ثُمَّ تُفِيضِينَ عَلَيْکِ الْمَائَ فَتَطْهُرِينَ

ابوبکر بن ابی شبیہ، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، ابن ابی عمر، ابن عیینہ، اسحاق ، سفیان، ایوب بن موسی، سعید بن ابی سعید مقبری، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنے سر پر سختی کے ساتھ مینڈھیاں باندھتی ہوں کیا میں ان کو غسل جنابت کے لئے کھولوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں تیرے لئے تین چلو بھر کر اپنے سر پر ڈال لینا کافی ہے پھر اپنے پورے بدن پر پانی بہانے سے تو پاک ہو جائے گی۔

Umm Salama reported: I said: Messenger of Allah, I am a woman who has closely plaited hair on my head; should I undo it for taking a bath, because of sexual intercourse? He (the Holy Prophet) said: No, it is enough for you to throw three handfuls of water on your head and then pour water over yourself, and you shall be purified.

یہ حدیث شیئر کریں