نماز وتر کے سلام کے بعد تسبیح
راوی:
وَعَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا سَلَّمَ فِی الْوِتْرِ قَالَ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَ النِّسَائِیُّ وَزَادَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ یُطِیْلُ وَفِی رِوَایَۃٍ لِلنِّسَائِیِّ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ ابْنِ ابْزٰی عَنْ اَبِیْہٖ قَالَ کَانَ یَقُوْلُ اِذَا سَلَّمَ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ ثَلاثَا وَّ یَرْفَعُ صَوْتَہ، بِالثَّالِثَۃِ۔
" اور حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم جب وتر کی نماز میں سلام پھیرتے تو یہ کہتے سُبْحَانَ الْمَلَکُ الْقُدُّوْسِ (یعنی پاک ہے بادشاہ نہایت ) ( ابوداؤد و سنن نسائی) نسائی نے یہ الفاظ بھی نقل کئے ہیں کہ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ (تسبیح) تین مرتبہ کہتے تھے اور تیسری مرتبہ آواز بلند فرماتے تھے ، نیز نسائی نے ایک روایت عبدالرحمن بن ابزی سے نقل کی ہے جس میں وہ (عبدالرحمن) اپنے والد مکرم سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیر لیتے تو تین مرتبہ سُبْحَانَ الْمَلَکُ الْقُدُّوْسِ فرماتے ہیں اور تیسری مرتبہ بآواز بلند فرماتے ہیں۔"
تشریح
دار قطنی نے جو روایت نقل کی ہے اس میں رَبُّ الْمَلَائِکَۃُ وَالرُّوْحِ کے الفاظ بھی مذکور ہیں ، گویا پوری تسبیح یوں ہے سُبْحَانَ الْمَلَکُ الْقُدُّوْسِ رَبُّ الْمَلَائِکَۃُ وَالرُّوْحِ ۔