حائضہ پر روزے کی قضا واجب ہے نہ کہ نماز کی کے بیان میں
راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , یزید , معاذہ ، اس نے عائشہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ کُنَّ نِسَائُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحِضْنَ أَفَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَجْزِينَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ تَعْنِي يَقْضِينَ
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، یزید، معاذہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ حائضہ نمازوں کی قضا کرے گی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کیا تو حروریہ ہے تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات حائضہ ہوتی تھیں کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو قضا کرنے کا حکم فرماتے تھے؟۔
It is reported from Mu'adha that she asked 'A'isha: Should a menstruating woman complete the prayer (abandoned during the menstrual period)? 'A'isha said: Are you a Hurariya? The wives of the Messenger of Allah (may peace be upon him) have had their monthly courses, (but) did he order them to make compensation (for the abandoned prayers)? Muhammad b. Ja'far said: (Compensation) denotes their completion.