نماز ضحی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی رکعتوں کی تعداد
راوی:
وَعَنْ مُّعَاذَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ سَاَلْتُ عَائِشَۃَ کَمْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےُصَلِّیْ صَلٰوۃَ الضُّحیٰ قَالَتْ اَرْبَعَ رَکَعَاتٍ وَّےَزِےْدُ مَا شَآءَ اللّٰہُ۔(صحیح مسلم)
" اور حضرت معاذہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ضحی کی کتنی رکعتیں پڑھتے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ " آپ چار رکعتیں پڑھتے تھے اور اس سے زیادہ بھی جس قدر اللہ چاہتا تھا پڑھتے تھے۔" (صحیح مسلم)
تشریح
حدیث کے آخری الفاظ و یزید ماشاء اللہ کے بارے میں علماء لکھتے ہیں کہ نماز ضحٰی کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں پڑھتے تھے بارہ سے زیادہ کی تعداد کسی حدیث میں منقول نہیں ہے۔
یہ حدیث دونوں وقت کی نماز کو محتمل ہے یعنی ہو سکتا ہے کہ حدیث میں مذکورہ سوال و جواب کا تعلق نماز اشراق سے ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ نماز چاشت سے ہو۔
کتاب احبار میں لکھا ہے کہ " بہتر یہ ہے کہ ان نمازوں میں سورت الشمس ، سورت واللیل ، سورت والضحی اور الم نشرح کی قرأت کی جائے۔