مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ تراویح کا بیان ۔ حدیث 1301

نماز تسبیح کا بیان

راوی:

نماز تسبیح مستحب ہے جس کا بے شمار اجر و ثواب ہے اس کی چار رکعتیں پڑھنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں بہتریہ ہے کہ چاروں رکعتیں ایک ہی سلام سے پڑھی جائیں۔ اگر دو سلام سے پڑھی جائیں تب بھی درست ہیں۔ ہر رکعت میں پچھتر مرتبہ تسبیح کہنا چاہیے اور پوری نماز میں تین سو مرتبہ۔
نماز تسبیح پڑھنے کا طریقہ : نماز تسبیح کی نیت اس طرح کی جائے :
نَوَیْتُ اَنْ اُصَلِّی اَرْبَعَ رَکَعَاتٍ صَلٰوۃَ التَّسْبِیْحِ
" میں نے چار رکعت نماز تسبیح پڑھنے کا ارادہ کیا۔"
اس نیت کے بعد تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھے جائیں اور سبحانک اللھم پڑھ کر پندرہ مرتبہ یہ تسبیح کہی جائے سُبْحَانَ ا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ا وَا وَا اَکْبَرُ پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھ کر الحمد اور سورت پڑھی جائے اس کے بعد دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھی جائے پھر رکوع میں اور رکوع سے اٹھ کر سَمِیْعَ ا لِمَنْ حَمِدَہ وَ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدِ کہہ کر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھی جائے پھر سجدے میں جا کر اور دونوں سجدوں میں سبحان ربی الاعلی کے بعد اور دونوں سجدوں کے درمیان دس دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھی جائے پھر دوسری رکعت میں الحمد سے پہلے پندرہ مرتبہ الحمد اور دوسری سورت کے بعد دس مرتبہ رکوع اور قومہ، دونوں سجدوں اور درمیان میں دس دس مرتبہ اسی تسبیح کو پڑھا جائے اسی طرح تیسری اور چوتھی رکعت پڑھی جائے اور ان میں یہی تسبیح اس تعداد میں پڑھی جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں