اس شخص کا بیان جو سفر میں فرض نماز سے پہلے اور اس کے بعد نفل نہ پڑھے
راوی: یحیی بن سلیمان , ابن وہب , عمر بن محمد , حفص بن عاصم
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ حَدَّثَهُ قَالَ سَافَرَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَ صَحِبْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَرَهُ يُسَبِّحُ فِي السَّفَرِ وَقَالَ اللَّهُ جَلَّ ذِکْرُهُ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ
یحیی بن سلیمان، ابن وہب، عمر بن محمد، حفص بن عاصم بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سفر کیا تو فرمایا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہا۔ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں نفل نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہارے لئے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے۔
Narrated Hafs bin 'Asim:
Ibn 'Umar went on a journey and said, "I accompanied the Prophet and he did not offer optional prayers during the journey, and Allah says: 'Verily! In Allah's Apostle you have a good example to follow.' " (33.21)