صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1059

جس نے سفر میں فرض نمازوں کے پہلے اور اس کے بعد نفل نماز پڑھی اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں فجر کی دو رکعت پڑھی

راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , سالم بن عبداللہ , ابن عمر ما

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُسَبِّحُ عَلَی ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ حَيْثُ کَانَ وَجْهُهُ يُومِئُ بِرَأْسِهِ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ

ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبداللہ ، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری کی پیٹھ پر نفل نماز پڑھتے تھے سواری کا رخ جس طرف بھی ہوتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سر سے اشارہ کرتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اسی طرح کرتے تھے۔

Narrated Salim bin Abdullah:
Ibn 'Umar said, "Allah's Apostle used to pray the Nawafil on the back of his Mount (carriage) by signs facing any direction." Ibn 'Umar used to do the same.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں