مسلمانوں کے نجس نہ ہونے کی دلیل کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوکریب , وکیع , مسعر , واصل , ابووائل , حذیفہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ وَهُوَ جُنُبٌ فَحَادَ عَنْهُ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ کُنْتُ جُنُبًا قَالَ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، وکیع، مسعر، واصل، ابووائل، حذیفہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اس حال میں ملے کہ وہ جنبی تھا وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے علیحدہ ہو گئے اور غسل کر کے واپس آئے اور عرض کیا کہ میں جنبی تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک مسلمان نجس نہیں ہوتا۔
Hudhaifa reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) happened to meet him and he was (sexually) defiled, and he slipped away and took a bath and then came and said: I was (sexually) defiled. Upon this he (the Holy Prophet) remarked: A Muslim is never defiled.