صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1067

بیٹھنے والے کی نماز کا بیان

راوی: اسحاق بن منصور , روح بن عبادہ , حسین , عبداللہ بن بریدہ , عمران بن حصین

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَأَلَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ عَنْ أَبِي بُرَيْدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ وَکَانَ مَبْسُورًا قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ قَاعِدًا فَقَالَ إِنْ صَلَّی قَائِمًا فَهُوَ أَفْضَلُ وَمَنْ صَلَّی قَاعِدًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَائِمِ وَمَنْ صَلَّی نَائِمًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَاعِدِ

اسحاق بن منصور، روح بن عبادہ، حسین، عبداللہ بن بریدہ، عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا اسحاق عبدالصمد کے والد، حسین، ابن بریدہ، عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں جو بواسیر کے مریض تھے۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کھڑا ہو کر پڑھے تو بہتر ہے اور جس نے بیٹھ کر نماز پڑھی تو اس کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کا نصف اجر ملے گا اور جس نے لیٹ کر پڑھی تو اس کو بیٹھ کر پڑھنے والے کا نصف اجر ملے گا۔

Narrated 'Imran bin Husain:
(who had piles) I asked Allah's Apostle about the praying of a man while sitting. He said, "If he prays while standing it is better and he who prays while sitting gets half the reward of that who prays standing; and whoever prays while Lying gets half the reward of that who prays while sitting."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں