جب بیٹھ کر نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو پہلو پر کروٹ لیٹ کر پڑھے اور عطاء نے کہا کہ اگر قبلہ کی طرف منہ نہ کرسکے تو جس طرف بھی اس کا منہ ہو نماز پڑھ لے
راوی: عبدان , عبداللہ , ابراہیم بن طہمان , حسین , ابن بریدہ , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ الْمُکْتِبُ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَتْ بِي بَوَاسِيرُ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّلَاةِ فَقَالَ صَلِّ قَائِمًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَی جَنْبٍ
عبدان، عبداللہ ، ابراہیم بن طہمان، حسین، ابن بریدہ، عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عمران بن حصین نے بیان کیا کہ مجھ کو بواسیر کا مرض تھا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کھڑے ہو کر پڑھ، اگر اس کی قدرت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اس کی بھی قدرت نہ ہو تو کسی پہلو پر (کروٹ پر) لیٹ کر پڑھو۔
Narrated 'Imran bin Husain:
had piles, so I asked the Prophet about the prayer. He said, "Pray while standing and if you can't, pray while sitting and if you cannot do even that, then pray Lying on your side."
________________________________________